خوشحال مائیکرو فنانس بینک کو 3ارب سے زائد کا قبل از ٹیکس منافع

گزشتہ 5 سال کے دوران بینک نے مائیکرو فنانس سیکٹر میں سب سے زیادہ ترقی اور خاص مقام حاصل کیا ہے

بینک ملک بھر میں 197شہری اور دیہی مقامات سے اپنی سروسز فراہم کررہا ہے فوٹو: فائل

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے31دسمبر 2018کوختم ہونے والے سال پر 40 فیصد کے اضافے سے3 ارب 50کروڑروپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیاہے ۔


منافع میں یہ اضافہ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی بیلینس شیٹ میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بینک کے قرضے کے پورٹ فولیو میں اضافے کے باعث ہے۔اپنی کارکردگی کی بنا پر گزشتہ 5 سال کے دوران بینک نے مائیکرو فنانس سیکٹر میں سب سے زیادہ ترقی اور خاص مقام حاصل کیا ہے۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ اس وقت ملک بھر میں 197شہری اور دیہی مقامات سے اپنی سروسز فراہم کررہا ہے۔
Load Next Story