ای سی سی اجلاس پاک فضائیہ کو ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری کا امکان

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے بھی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان

ای سی سی اجلاس میں فضائیہ ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان فوٹو:فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کو مالی سال 19-2018 کیلیے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دینے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس کیلیے نظرثانی شدہ ایجنڈے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی 3 کی بجائے 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں فضل گیس فیلڈ سے گیس مختص کرنے کی منظوری دینے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پے کے نارتھ اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کیلئے76 88 کروڑ 88 لاکھ58 ہزار700 روپے کی ضمنی گرانٹ منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کے اجرا کے بارے میں بینکوں کے کنسورشئیم کی خدمات کیلیے 18کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں پاکستان ائیر فورس کو مالی سال 19-2018 کیلیے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔
Load Next Story