پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنوں کااحتجاجشاہراہ بلاک کردی
کارکنوںنےپارٹی رہنماکے بیٹے پرحملہ کرنےوالےملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکےقومی شاہراہ کوبلاک کردیا۔
ملزمان نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کروالی ہے،حراست میں نہیںلے سکتے،پولیس. فوٹو: فائل
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے پارٹی رہنماکے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ کوبلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے یوتھ ونگ کے رہنما کے بیٹے پر حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف حیدرآباد سینٹرل جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے قومی شاہراہ بلاک کردی۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے یوتھ ونگ کے صوبائی سینیئر نائب صدر سکندر لاشاری کے بیٹے مزمل لاشاری پر حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سینٹرل جیل کے سامنے واقع قومی شاہراہ پرٹائربھی نذرآتش کیے اوربلدیہ پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث وہاں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔ مظاہرین نے الزام عایدکیاکہ بلدیہ پولیس کا ایس ایچ او مخالفین کی برادری سے تعلق رکھتاہے اس لیے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔
دوسری جانب بلدیہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کرالی ہے جس کی وجہ سے پولیس انھیں گرفتارنہیں کرسکتی۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اورملزمان کی ضمانتیں منسوخ کراکر گرفتارکرنے کی یقین دہانی کراکر احتجاج ختم کرایا۔