مجلس وحدت مسلمین کاٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ
شریک افراد ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھائے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثراقدامات کیے جائیں،شکیل حسینی ودیگر۔ فوٹو: ایکسپریس
مجلس وحدت مسلمین اوراضغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور اضغریہ آرگنائزیشن کے تحت ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک افراد ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھائے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر شکیل حسینی، سید پسند علی شاہ ودیگر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری حکومت پر عاید ہوتی ہے لیکن حکومت اس ذمے داری کو نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ملک دشمن عناصر ملک میں دہشت گردی کرکے امن و امان کو خراب کررہے ہیں اوریہی لوگ ہیں جو کراچی، گلگت، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بیگناہ ومعصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں،ایسے واقعات کے باعث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں۔