بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کو 360 ارب روپے زائد ملیں گے

گھریلو صارفین کیلیے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے نیپرا جلد فیصلہ کرے گا اور یکم اکتوبر سے یہ قیمتیں نافذ کی جائیں گی۔

یکم اگست سے پہلے ہی کمرشل انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے. فوٹو : فائل

نئی قومی توانائی پالیسی کی منظوری کے بعد کمرشل، انڈسٹریل اور زرعی صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو آئندہ مالی سال میں 360 ارب روپے کی اضافی آمدن ہوگی جبکہ قیمتوں میں باضابطہ اضافے کا اعلان آئندہ ہفتے نیپرا کی جانب سے کر دیا جائیگا۔


وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بجلی پر اب سبسڈی صرف 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے صارفین کو ہی دی جائے گی جبکہ یکم اگست سے پہلے ہی کمرشل انڈسٹریل اور زرعی صارفین کے بلوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس اضافے سے حکومت کو سالانہ 360 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔ گھریلو صارفین کیلیے نئی قیمتوں کا تعین کرنے کیلئے نیپرا جلد فیصلہ کرے گا اور یکم اکتوبر سے یہ قیمتیں نافذ کی جائیں گی۔
Load Next Story