شہر کا موسم تبدیل ہونے سے سرد ہوائیں بند بارش کا امکان نہیں
شہر کا موسم معتدل ہونے پر درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا،جمعرات کو زیادہ سے زیادہ پارہ 29ڈگری رہا۔
آج شہر کا مطلع کہیں صاف اور جزوی ابر آلود رہے گا ،صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔ فوٹو: آئی این پی
کراچی میں چلنے والی سرد ہوائیں رک گئیں، موسم تبدیل ہوگیا جب کہ شہر کا موسم معتدل ہونے پر دن میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خنک ہوائیں بند ہونے کے بعدشہر کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں کئی ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگیا ،کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔
جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے دھند کی کیفیت طاری رہی جس کی وجہ سے حدنگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 3کلومیٹر رہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی شمال مشرقی ہواؤں کا دورانیہ انتہائی کم ہوگیاہے شہر میں بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم 24گھنٹوں کے دوران انتہائی مختصر وقت کے لیے بلوچستان کی جانب سے چلنے والی شمالی ہوائیں شہر پراثراندازہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کوشہر کا مطلع کہیں صاف اور اور کہیں جزوی ابر آلود جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے،واضح رہے کہ امسال موسم سرما طویل رہا ہے اور اب موسم بہار کی آمد آمد ہے جس کے دوران شہر کا موسم معتدل ہوچکا ہے۔
امسال موسم سرما کے دوران ملک بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے دھند اور فوگ کی کیفیت نے زیادہ پریشان کن صورت اختیار نہیں کی ،سندھ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ہونے والی برف باری اور بارشوں سے سیلابی کیفیت پیداہوگئی تھی۔
رواں سال بلوچستان کے شمالی علاقوں ،ضلع لسبیلہ اور حب ڈیم کے کیچ منٹ ایریا میں شدید بارشوں سے حب ڈیم کی سطح بلند ہوگئی ،ذخیرہ آب بلند ہونے سے کراچی کے شہریوں کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔