محمد رفیع نے فلموں میں 4516 گیت گا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے سے لتامنگیشکر سے اختلافات پر اعزاز نہ مل سکا

محمد رفیع ہر موڈ کے گیت گانے کا فن جانتے تھے۔ فوٹو: فائل

گلوکار محمد رفیع دنیائے موسیقی کے ان نامور اور شہرت یافتہ گلوکار رہے کہ جنھوں نے اپنے فن کیرئیر میں 4516 گیت گا کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔

سب سے زیادہ گانوں کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، انھیں گنیز بک اور ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز دیا جانا تھا لیکن بھارت کی ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر نے اسے چیلنج کرتے ہوئے انھیں اس اعزاز سے محروم کردیا، جس کے وجہ ان کے اور لتا منگیشکر کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوئے،اور اسی دوران وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور یہ اعزاز لتامنگیشکر کو دے دیا گیا، محمد رفیع ہر موڈ کے گیت گانے کا فن جانتے تھے انھوں نے پنجابی، بنگالی، مراٹھی، گجراتی،سندھی، اردو،ہندی بھوج، انگریزی، فرانسسیی،اسپینش، فارسی اور دیگر زمانوں میں گیت گائے۔

24دسمبر 1924 کوکوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہونے والے محد رفیع کو سب سے زیادہ شہرت ڈوئیٹ اور رومانٹک گا نوں کی وجہ سے ملی، انھوں نے اپنے کئیریر کا سب سے پہلا گیت موسیقار نوشاد کی موسیقی میں1944میں فلم'' ہندوستان کے ہم ہیں'' کے لیے گایا تھا،جب کہ فلم'' لیلی مجنوں'' میں ان کا گیا ہوا گیت ان پر ہی فلمبند کیا گیا تھا۔1949میں انھوں نے متعدد فلموں میں سولو گیت گا کر شہرت حاصل کی۔1960میں فلم ''مغل اعظم'' کے لیے گایا ہوا مشہور گیت اے محبت زندہ باد ہٹ ہوا۔




محمد رفیع کی آواز گرودت اور دیو آنند پر زیادہ سوٹ کرتی تھی ایس ڈی برمن کے ساتھ انھوں نے فلم پیاسا، کاغذ کے پھول، تیرے گھر کے سامنے، گائیڈ، ارادھنا، ابھیمان، بے حد سپر ہٹ ہوئے شنکر جے کشن کے ساتھ بھی ان کے گیت تیری پیاری پیاری صورت کو کسی کی نظر نہ لگے، بہارو پھول برساؤ، دل کے جھرکوں پے تجھ کو بٹھا کے، چاہے مجھے کوئی جنگلی کہے کو فلم فئیر ایوارڈ دیے گئے،۔محمد رفیع نے شنکر جے کشن کے ساتھ 341 گیت گائے۔ موسیقار روی کے ساتھ ان کے مشہور گیت چوہدویں کا چاند ہو، بابل کی دعائیں لیتی جا، ان گیتوں کو فلم فئیر ایوارڈ دیے گئے۔

مدن موہن محمد رفیع کو اپنا پسندیدہ گلوکار کہا کرتے تھے، ہوئے ہم عشق میں برباد ہیں برباد رہیں گے، یہ دنیا یہ محفل، تیری آنکھوں کے سوا،موسیقار او پی نئیر کے ساتھ محمد رفیع نے197گیت گائے تم جو مل گئے ہو، فلم نیا دور، کشمیر کی کلی، کے گیت تعریف کروں کیا اس کی،چاہوں گا میں تمھیں شام سویرے، تعریف کروں کیا اس کی،لکشی کانت پیارے لال کے ساتھ ان کے گیت چیلا بابو، تیرے پیار نے مجھے غم دیا، ان گیتوں پر بھی انھیں فلم فئیر ایوارڈ دیے گئے،ان کے ساتھ انھوں نے369گیت گائے،محمد رفیع نے لتا منگیکشر کے ساتھ سب سے زیادہ گیت گائے جب کہ آشا بھونسلے، مناڈے کے ساتھ بھی ان کے گیت مشہور ہوئے، محمد رفیع کا کیئریر 35سال پر محیط ہے، انھوں نے کلاسیکل، قومی رومانٹک،ٹریجڈی، قوالیاں،غزلیں،بجھن ہر موڈ میں گیت گائے،انھیں نیشنل فلم ایوارڈ، 6 فلم فئیر ایوادڈ اور 1967میں پدما شری ایوارڈ دیا گیا گلوکار محمد رفیع ا(مرحوم) نے دوشادیاں کی تھیں ان کی بیوی کرن سے ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، محمد رفیع کا انتقال1980میں حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا ان کی عمر55سال تھی۔
Load Next Story