بارش کی تباہی طبی امداد کیلیے محکمہ صحت نے شہر 5 زون میں تقسیم کردیا
گڈاپ ٹاؤن میں متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے دوائیں فراہم کی جارہی ہے۔
سیکریٹری صحت نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بارش کے بعد متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں ایک ایک فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
SIALKOT:
صوبائی محکمہ صحت نے کراچی میں بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلیے کراچی کو5 زون میں تقسیم کردیا۔
پانچوں اضلاع میں ایک ایک فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے، کراچی میں ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی انچارج ہوں گے جو ڈنگی،ملیریا،ڈائریا، خسرہ، ٹائیفائیڈ اوردیگر بیماریوں سے ہونے والی اموات اور متاثرین کوفراہم کی جانے والی طبی امدادکی رپورٹ پیش کریں گے، سیکریٹری صحت جام انعام اللہ دھاریجو نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بارش کے بعد متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں ایک ایک فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد ڈنگی مچھروں اورملیریا کا سبب ببنے والے مچھروں کی افزائش نسل کے خاتمے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے بلدیہ عظمی کراچی کے حکام کومچھروں کے خاتمے کیلیے 8 ہزار لیٹر ڈیلٹا میتھرین دوا اورگاڑیوں کیلیے50 ہزار لیٹر ڈیزل اور اسپرے کی خصوصی مشینیں فراہم کردی ہیں تاکہ کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر مچھروں کے خاتمے کیلیے خصوصی مہم شروع کی جا سکے، گڈاپ ٹاؤن میں متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلیے دوائیں فراہم کی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو حصول علاج میں دشواریوںکاسامنا نہ کرنا پڑے ، سیکریٹری صحت جام انعام اللہ دھاریجونے بتایاکہ محکمے میںرین ایمرجنسی کے تحت ہر ضلع میں فوکل پرسن بھی مقرر کرکے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے ۔