انگلینڈ کے لیے زیادہ سنچریاں کیون پیٹرسن دوسرے نمبر پر آگئے

کیون پیٹرسن نے آسٹریلیا کیخلاف جاری اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں113 کی صورت کیریئر کی23 ویں سنچری اسکور کی۔

کیون پیٹرسن نے آسٹریلیا کیخلاف جاری اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں113 کی صورت کیریئر کی23 ویں سنچری اسکور کی۔ فوٹو: فائل

کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔


انھوں نے گذشتہ روز آسٹریلیا کیخلاف جاری اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں113 کی صورت کیریئر کی23 ویں سنچری اسکور کی، اس طرح وہ سابق کرکٹرز جیفری بائیکاٹ، ویلی ہیمنڈ اورکالن کاؤڈرے سے آگے نکل گئے، جو یکساں طور پر 22،22 سنچریاں اپنے نام درج کرائے بیٹھے ہیں، موجودہ انگلش کپتان الیسٹرکک 25 تھری فیگر اننگز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
Load Next Story