جونیئر ویمنز ہاکی ورلڈ کپ ہالینڈ نے جیت لیا
فائنل میں ارجنٹائن پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ناکام، بھارت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا
فائنل میں ارجنٹائن پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ناکام، بھارت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ فوٹو: فائل
جونیئرویمنز ہاکی ورلڈ کپ ہالینڈ نے جیت لیا، فائنل میں ارجنٹائنی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹس پر 4-2 سے شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔
بھارت نے انگلینڈ کو زیر کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری جونیئرز میگا ایونٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں ارجنٹائن اور ہالینڈ آمنے سامنے ہوئیں میچ کے آغاز سے ہی دونوں اطراف سے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔32 ویں منٹ میں ون ویچک لیکی نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ڈچ ٹیم کو برتری دلادی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹائنی پلیئرز نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائی پلیئرز نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ میچ ختم ہونے سے 4 منٹ قبل کیڈرس جمینا نے گول داغتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ اسی اسکور پر دوسرا ہاف بھی اختتام کو پہنچا، بعدازاں پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ڈچ ٹیم نے 4-2 سے فتح سمیٹتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
قبل ازیں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھارت نے پنالٹی اسٹروکس پر انگلینڈ کو 3-2 سے ٹھکانے لگایا، مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا، بھارت کی طرف سے رانی مشرا نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کی جسے55 ویں منٹ میںٹومین آنا نے برابر کردیا، مقابلہ اسی اسکور پر اختتام کو پہنچا تو ریفریز نے پنالٹی اسٹروکس لگوانے کا فیصلہ کیا جس میں بھارت نے 3-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔اسپین نے آسٹریلیا کو زیر کرتے ہوئے پانچویں، امریکہ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔میزبان جرمن ٹیم کو نویں پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوریا نے چین کو ہرا کر گیارہویں پوزیشن پر قبضہ جمایا۔