بارش کی کوئی پیشگی منصوبہ بندی نہیں کی گئی غنویٰ بھٹو
تباہ ہونے والی سڑکوں کی تعمیر نو کے نام پر کئی ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجائینگے
حکومت سندھ اپنی نااہلی،خود غرضی اور کرپشن کا اعتراف کرے اور مستعفی ہو جائے۔ فوٹو: فائل
پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر علاقوں میں تباہی وبربادی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے تباہی ہر سال کا معمول ہے اور سندھ سیلاب کی بنا پر سنگین صورتحال سے دوچار ہوتا ہے۔
لیکن مسلسل گذشتہ 6 سال سے اقتدار میں رہنے والی حکومت نے بارشوں سے کراچی اور دیگر شہروں و دیگر مقامات کو محفوظ رکھنے کیلیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے چند سرکاری عہدیداروں کی برطرفی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔
70کلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ چند اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو برخاست کرنے کے بجائے حکومت سندھ اپنی نااہلی خود غرضانہ رویوں اور کرپشن کے اعتراف میں مستعفی ہو جائے۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ بارش کے بعد جو علاقے اور سڑکیں تباہ ہوجاتی ہیں ان کی تعمیر نو پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جو دراصل کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔