لیگ میں شریک سمت پٹیل پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گرویدہ

پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے، سمت پٹیل

پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے، سمت پٹیل فوٹوفائل

بھارتی پس منظر رکھنے والے سمت پٹیل پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے کہا کہ میرے خاندان کا تعلق بھارت سے ہے، کراچی میں اتنی مہمان نوازی اور خاطر داری ہوئی کہ تاثر یکسر تبدیل ہوکر رہ گیا، ایک بھارتی ہوتے ہوئے یہ دورہ یادگار رہا، کراچی میں اندازہ ہوا کہ پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے کتنے پُرجوش ہیں۔ سمت پٹیل نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین لیگز میں ہوتا ہے۔

خاص طور پر بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کی طرح ہے، ٹیم اور کھلاڑی صرف جیت کا عزم لے کرمیدان میں اترتے ہیں، یاد رہے کہ سمت پٹیل لیسٹرشائر میں پیدا ہوئے لیکن ان کے خاندان کی جڑیں بھارت میں ہیں۔
Load Next Story