محکمہ اوقاف کی نااہلی مزارات کے بجلی کے بل کروڑوں روپے تک جاپہنچے
درگاہ منگھوپیرکا1کروڑ،قطب بخاری مزارکا51لاکھ، غائب شاہ مزار کا18لاکھ ،عبداللہ شاہ غازی مزارکا بل 22لاکھ ہے
گلوبل فاؤنڈیشن کی محکمہ اوقاف کیخلاف عدالت جانے کی تیاری مکمل،27وکلا پر مشتمل لیگل کمیٹی تشکیل فوٹو: فائل
محکمہ اوقاف کے تحت کراچی مزارات کے بجلی کے بلز 2 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار 838 روپے تک پہنچ گئے جبکہ مساجدوں کے بجلی کے بلز 1 کروڑ 19 لاکھ 57ہزار 271 روپے تک پہنچ چکے ہیں، گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد احمد کے مطابق محکمہ اوقاف کیخلاف عدالت جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلوبل فاؤنڈیشن کی لیگل کمیٹی کے سرپرست ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان کی قیادت میں 27 وکلا پر مشتمل کمیٹی نے 25 فروری کو محکمہ اوقاف کو ایک قانونی نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کے جواب کیلیے 15دن کی مہلت دی گئی تھی،25فروری کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا محکمہ اوقاف نے ابتک کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا ہے، محکمہ اوقاف کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کا وقت کل ختم ہوجائے گا جس کے بعداس عوامی مسئلے کوعدالت لیکر جائیں گے،اب تک کی اطلاع کے مطابق کراچی کے مختلف مزارات کی بجلی اب بھی کاٹی جارہی ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں میں بجلی کاٹنے کا نوٹس بھی موصول ہورہا ہے۔
اس مسئلے پر زائرین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، کراچی میں محکمہ اوقاف کے تحت آنے والے مزارات جن میں درگاہ منگھوپیر کا بل 1کروڑ 19لاکھ 66ہزار روپے، قطب عالم شاہ بخاری مزار نز دجامع کلاتھ کا بل 51لاکھ 14ہزار روپے، غائب شاہ مزار کیماڑی کا بل18لاکھ 95ہزاررروپے،عبداللہ شاہ غازی مزار کلفٹن کا بل 22لاکھ 87ہزار روپے، درگار محمود شاہ بخاری فیڈرل بی ایریا کا بل 10لاکھ 2ہزار روپے، نوری شاہ مزار تین ہٹی کا بل 20لاکھ63ہزار روپے، سید سرمست علی مزار ماڑی پور روڈ کا بل 7ہزار روپے، پیر احمد شاہ بخاری بھیم پورہ کا بل 1لاکھ 4ہزار روپے، دولہا شاہ سبزواری مزار کا بل 1 لاکھ 54ہزار روپے، نور شاہ غازی اچھی قبر کھارادر کا بل 2لاکھ 63ہزار روپے، چھٹن شاہ مزار کھارادر 2لاکھ 70ہزار روپے، سخی سلطان شاہ بخاری کالا پل کا بل 2لاکھ 59ہزار روپے، زندہ شاہ مزار اکبر روڈ صدر کا بل 7لاکھ 61ہزار روپے ہوچکا ہے جبکہ محکمہ اوقاف کے تحت مساجدوں جن میں عربی شیدی مسجد لیاری کا بل 4لاکھ 88ہزار روپے، عثمان غنی مسجد سیکٹر 36تیسر ٹاؤن کا بل 5لاکھ 58ہزار روپے، صدیق اکبر مسجد 35B تیسر ٹاؤن کا بل 5لاکھ 92ہزار روپے، جامع مسجد راشدیہ نیو کراچی کا بل 6لاکھ 96ہزار روپے، جامع مسجد حجازی بریگڈ پولیس اسٹیشن کا بل 10لاکھ 97ہزار روپے،
جامع مسجد الفلاح PECHSکا بل 20لاکھ 63ہزار روپے، محمد ی مسجد پلاٹ نمبر 664Aگلبہار نزد زمیندار ہوٹل کا بل 31لاکھ 92 ہزار روپے، کھتری مسجد کھجور بازار کا بل 50ہزار روپے ، غائب شاہ بخاری مسجد کیماڑی کا بل 9ہزار روپے، طیبہ مسجد بلاک 2،PECHSکا بل3لاکھ 60ہزار روپے، سید جمال شاہ بخاری مسجد کھارادر کا بل 1لاکھ 19ہزار روپے، جامع مسجد خلفائے راشدین سائٹ ایریا کا بل 3لاکھ 57ہزار روپے، مسجد فاروق اعظم سیکٹر 35Aتیسر ٹاؤن کا بل 3لاکھ 71ہزار روپے، جامع مسجد احباب ناظم آباد نمبر 3کا بل 3لاکھ 93ہزار روپے، کھتری مسجد کھارادر کا بل 3لاکھ 94ہزار روپے، جامع مسجد معمور خالد بن ولید روڈ کا بل 5لاکھ 17ہزار روپے، جامع مسجد قباء سیکٹر 36B تیسرٹاؤن کا بل 5لاکھ روپے ہوچکا ہے، اس عوامی مسئلے کے حل کیلیے گلوبل فاؤنڈیشن نے 27وکلا پر مشتمل لیگل کمیٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ناصر رضوان خان کی قیادت میں تیار کرلی ہے، جس میں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہاشم صدیقی،مرزا آصف بیگ، آفتاب یار خان، راحیل الدین، محمد اسلم ملک، سید مسرور احمد، جاوید احمد اور دیگر شامل ہیں۔