انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا قیمت خرید 13878 روپے ہو گئی
پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا
پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا فوٹوفائل
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا لیکن انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں24 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.54 روپے سے بڑھ کر 138.78روپے اورقیمت فروخت 138.64روپے سے بڑھ کر138.88روپے ہوگئی۔