پاکستان اور ترکمانستان کے تاپی گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط
اہم ترین معاہدہ ہے،غلام سرور خان ،امید ہے منصوبہ بروقت مکمل کیا جائیگا،ترکمن وزیرخارجہ
منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات میں تعاون پر اتفاق،اسد عمر سے ترکمانستان وزیر خارجہ کی ملاقات۔ فوٹو: فائل
پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن کے ہوسٹ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن کے ہوسٹ معاہدے پر دستخط کیے،معاہدہ پر دستخط سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاوالدین اور ایمینوفود سی ای او تاپی پائپ لائن کارپوریشن لمیٹڈ نے کیے۔
اس موقع پر غلام سرور خان وفاقی وزیر پٹرولیم اور راشد میریدوف، وزیرخارجہ ترکمانستان بھی موجود تھے،غلام سرور خان نے اس معاہدے کو تاپی کی تاریخ کا اہم ترین معاہدہ قرار دیا۔ حکومت یہ معاہدہ تیزی کیساتھ مکمل کرنا چاہتی ہے اور یہ ممکن ہے کہ اس سال پاکستان میں تاپی کا تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا۔
ترکمن وزیرخارجہ نے حکومت کے تاپی گیس پائپ لائن میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ انھیں امید ہے کہ تاپی پائپ لائن بروقت مکمل کی جائیگی،تاپی گیس پائپ لائن کے تحت 3.2 ارب مکعب فٹ گیس ترکمانستان سے افغانستان اور پاکستان انڈیا کی سرحد تک پہنچائی جائے گی ۔