سیکریٹری الیکشن کمیشن کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ قیاس آرائی نکلی
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کرکے 2 سالہ مدت پوری کرنیکاپیغام د ے دیا
اشتیاق احمد خان نے مصروف دن گزارا، انکی توسیعی مدت اکتوبر 2013 میں مکمل ہوگی فوٹو ایکسپریس
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے اپنی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے پیر کوالیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لے کر پیغام دیدیا کہ وہ اپنی 2 سالہ توسیعی مدت پوری کریں گے۔
پیر کو الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سیکریٹری نے پیرکوتمام افسران کا اجلاس بلا کر ان سے ادارے کی کارکردگی اور رواں سال کے پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی اور میڈیا رپورٹس سے پیدا ہو نے والے اس تاثرکو زائل کرنے کی کوشش کی کہ سابق چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد وہ بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ پراعتماد نظر آ رہے تھے اور ایسا دکھائی نہیں دے رہا تھا کہ وہ ادارے کو قبل وقت چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت ان کی عمر 60 سال ہو نے پراکتوبر 2011 میں مکمل ہو گئی تھی تاہم اس وقت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ان کی مدت ملازمت میں2 سال کی توسیع دے کر انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ان کی 2 سالہ توسیعی مدت اکتوبر 2013 کے آخری ہفتے میں مکمل ہو گی۔