حکومت کیلیے توکرپشن کا لفظ چھوٹا پڑگیا روحیل اصغر
ہماری معاشی پالیسی پرعمل کرکے نیاپاکستان بنایاجاسکتاہے،عمران اسمعٰیل،ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو

FORT LAUDERDALE, FLORIDA:
مسلم لیگ (ن)کے رہنما شیخ روحیل اصغرنے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے لیے توکرپشن کا لفظ چھوٹا پڑگیا ہے۔ ٹی وی اسکرین پرکسی کی برائی کرنا بہت آسان ہے اورجب تک کوئی سیاستدان دوسرے کو برا نہیں کہے گا تو پھر وہ اپنے لیے ہمدردی کیسے پیدا کرے گا۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اگرایئر بیس پرحملے ہورہے ہیں تو وفاق کو شرم آنی چاہیے۔
الیکشن میں ہی پتہ چلے گا کہ عوام حقیقت میں کس کے ساتھ ہیں۔پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اسمبلی میں ایک بل آنا چاہیے جس سے تمام وی آئی پیز سے سیکیورٹی واپس لے لی جائے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ایک ایشو ہے ہم مانتے ہیں لیکن اس کے حل کے لیے بھی سرگرم ہیں۔تحریک انصاف نے اپنی معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے بہت اچھی بات ہے لیکن کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہے ، بجلی چوری روکنے کا طریقہ انھوں نے نہیں بتایا۔
پورے ملک میں خواتین سے زیادتیوں کے بارہ ہزار مقدمات درج ہوئے جن میں سے نو ہزار پنجاب کے تھے۔صدر نے الیکشن کمیشن میں اپنے اصل اثاثے ہی شو کیے ہیں اگرکسی کو کوئی شک ہے تو وہ عدالت میں چیلنج کرسکتا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمعٰیل نے کہاکہ ہم نے اپنی اکانومی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس پرعمل کرکے ایک نیا پاکستان بنایاجاسکتا ہے۔دنیا بھر میں انڈومنٹ فنڈ سے سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور ہم نے اس معاملے میں تمام الزامات کا پریس کانفرنس میں واضح جواب بھی دیا ہے۔ن لیگ کی تمام شرارتیں کھل کر سامنے آگئی ہیں اب عوام ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ہم اپنے تمام ممبران کے اثاثے ویب سائٹ پر اپ لوڈکررہے ہیں جوعوام خود بھی دیکھ سکیںگے ۔