آئی جی سندھ نے پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آنے کا نوٹس لے لیا
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی علی رضا سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی علی رضا سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو: فائل
آئی جی سندھ نے شہر میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آنے کا نوٹس لے لیا۔
کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانے، اس کی موٹر سائیکل پر لاتیں مارنے اور مغلظات دینے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی علی رضا سے رپورٹ طلب کرلی۔
کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کے تھانے میں ایسا کوئی اہلکار نہیں ہے جو مذکورہ وڈیو میں دکھائی دے رہا ہے تاہم وہ بھی پولیس اہلکار کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں جبکہ جس علاقے مہران ٹاؤن کا بتایا جا رہا ہے یہ وہ علاقے بھی نہیں لگ رہا تاہم مزید تحقیقات جا ری ہے۔