ذوالقرنین حیدر پر تشدد سے متعلق تفصیلات فیس بک پر جاری
بدعنوانی کاسب کچھ بتا چکا لیکن کوئی انکوائری نہیں ہوئی، یہاں سب چور ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر
بدعنوانی کاسب کچھ بتا چکا لیکن کوئی انکوائری نہیں ہوئی، یہاں سب چور ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر۔ فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے گزشتہ روز لوڈ کی جانیوالی وڈیو کے متعلق تفصیلات بھی فیس بک پر جاری کر دیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ مجھ پر جو تشدد ہوا، اسکی میڈیکل رپورٹس اور تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں، اس ظلم کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کے متعلق آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کروںگا، کرکٹ میں بد عنوانی کے حوالے سے سب کچھ بتا چکا ہوں لیکن کوئی انکوائری نہیں ہوئی، پاکستان میں سب چور ہیں، بندہ کس پر یقین کرے۔
ذوالقرنین نے الزام لگایا کہ وکٹ کیپر کامران اکمل کے سسر، سلیم ملک کے پارٹنر رہے ہیں اور انکا تمام ناجائز پیسہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے پاس ہے، کوآپریٹو سکینڈل میں بھی انکا ہاتھ تھا۔ یاد رہے کہ 23اگست کو ذوالقرنین حیدر نے سماجی ویب سائٹ پر ویڈیو میں سر، آنکھ اور گردن پر لگے زخم دکھائے تھے، میڈیا انکا موقف جاننے کیلئے ان کے گھر گیا تو انکی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر نہیں، تفصیلات سے کل آگاہ کرینگے۔