چیئرمین ایس ای سی پی سمیت 3افسران کیخلاف ایف آئی آر درج

ایف آئی آرڈپٹی ڈائریکٹر ایس ای سی پی رانا مصطفی یوسف کی درخواست پر تھانہ کہسار میں درج کی گئی

ایف آئی آر تھانہ کہسارمیں ایس ای سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفی یوسف کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان ''ایس ای سی پی'' کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود سمیت تین سرکاری افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ایف آئی آر تھانہ کہسارمیں ایس ای سی پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفی یوسف کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کمشنر ظفرعبداللہ اور ڈائریکٹرعابد حسین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین اور سینئر اہلکاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفے کے ایس ای سی پی عمارت میں داخلے پر غیرقانونی طور پر پابندی عائد کی۔




واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا مصطفی یوسف نے ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین طاہر محمود کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے باوجود رانا مصطفے یوسف کے ایس ای سی پی میں داخلے پر پابندی بدستور عائد ہے۔ ایس ایچ او کہسار نے سیشن کورٹ کے حکم پر تینوں سرکاری اہلکاروں طاہر محمود، ظفرعبداللہ اور عابد حسین کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
Load Next Story