امیگریشن عمل کی نگرانی اب ایف آئی اے کریگانیانظام تشکیل
انٹیگریٹیڈبارڈرمینجمنٹ سسٹم پاکستانی قوانین کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے،ترجمان نادرا
انٹیگریٹیڈبارڈرمینجمنٹ سسٹم پاکستانی قوانین کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے،ترجمان نادرا۔ فوٹو: فائل
SRINAGAR:
نادراکوبین الاقوامی ہوائی اڈوں،زمینی راستوں،ریلوے اسٹیشنوںسمیت ملک بھر کے 26داخلی وخارجی مراکزپرامیگریشن کے عمل کی نگرانی کے لیے PISCESکی جگہ ایف آئی اے کی جانب سے انٹیگریٹیڈبارڈرمینجمنٹ سسٹم (IBMS)تشکیل دینے اور نصب کرنے کاکام سونپا گیا ہے۔
جمعے کو نادرا کے ترجمان نے اپنے بیان میںکہاکہ یہ مقامی طورپرتیارکردہ نظام ہے جسے امریکی نظام PISCESکی جگہ استعمال کرنے کے لیے تشکیل دیاگیاہے،یہ نظام خاص طورپرپاکستان کے امیگریشن قوانین کی روشنی میںترتیب و تشکیل دیاگیاہے،یہ نظام غیرقانونی داخلے،جعلی دستاویزات کے استعمال،انسانی اسمگلنگ اوردیگر سفری بے قاعدگیوں کو روکنے میںمدددیتا ہے۔IBMS کاایف آئی اے کے اشتراک کے ساتھ فروری 2011سے کامیاب آغاز کردیا گیا ہے اورفی الوقت یہ نظام بینظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی،باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور اورطور خم کے زمینی روٹ پرکام کررہاہے۔
اب اس نظام کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر25اگست 2012سے متعارف کروایاجارہا ہے، ترجمان کے مطابق امیگریشن کے عمل کے لیے پہلے ہی تمام ٹریفک کا 90فیصد IBMSکے نظام پرمنتقل کیاجاچکاہے جبکہ باقی ماندہ 10 فیصدکو چندماہ کے اندراس نظام کے ساتھ منسلک کرنے کی توقع ہے۔ترجمان نے کہاکہ IBMSکوویزا جاری ہونے سے لیکرملک سے روانگی اورآمد تک کے پورے عمل کو دستاویزی شکل دینے اوراسے محفوظ کرنے کے لیے تشکیل دیاگیاہے تاکہ غیرقانونی انسانی اسمگلنگ اوراس کے ساتھ ساتھ ملک میںآنے والے غیرقانونی تارکین وطن اور یہاںسے غیرممالک فرارہونے والے عناصرکی روک تھام کی جاسکے۔