نادرا فراڈکیس میں 3 ملزمان کے خلاف شہادتیںمکمل

کیس کاباقاعدہ ریفرنس (چالان) پیش کر دیا گیا ہے، یہ مقدمہ اسلام آبادکی احتساب عدالت میں منتقل کیا جا رہاہے.

خرم رسول کے خلاف چالان پیش،مقدمہ اسلام آبادکی عدالت منتقل کردیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
احتساب عدالت نمبر 4 کے جج چوہدری عبدالحق نے نادرامیںمبینہ طور پر ساڑھے 3 کروڑ روپے فراڈکیس میں نامزدسابق چیئرمین نادرا میجر جنرل(ر) زاہداحسان،سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) مدثر،ڈپٹی ڈائریکٹرکرنل (ر)تلمیز وغیرہ کے خلاف سماعت17ستمبر تک ملتوی کردی ۔تمام ملزمان عدالت موجود تھے ملزمان کے خلاف تمام سرکاری گواہان کی شہادتیں مکمل کر لی گئی ہیں آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈکیا جائے گا۔


احتساب عدالت نمبر1نے میاں خرم رسول کے خلاف ٹریڈنگ کارپوریشن میں سرمایہ کاری کرنے کے بہانے بھاری رقوم حاصل کرنے کے مبینہ کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔اس کیس کاباقاعدہ ریفرنس (چالان) پیش کر دیا گیا ہے، یہ مقدمہ اسلام آبادکی احتساب عدالت میں منتقل کیا جا رہاہے آئندہ تاریخ پراسے اسلام آباد کی عدالت بھجوایا جائے گا،خرم رسول نے عدالت پیشی کے موقع پر بتایاکہ یہ کیس بوگس ہے میںنے خود مقدمہ کے مدعی سے کروڑوںروپے وصول کرنے ہیںجب اس کی سماعت شروع ہوگی توحقائق سامنے آجائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story