مہاجرین کو مقبوضہ کشمیر میں دھکیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتے صدر آزاد کشمیر
اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیرکنٹرول لائن کےآرپارآجا سکتے ہیںاورایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیرسے آنیوالے مہاجرین بھائی ہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائینگے، سردار یعقوب، بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ فوٹو: فائل
صدر آزادکشمیر سردارمحمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے آنیوالے مہاجرین ہمارے بھائی ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے، چہلہ بانڈی مہاجر کیمپ کے وفدسے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ آزادی کی خاطر گھربارچھوڑکرآنے والے کشمیری یہاںمہاجر نہیں مقامی کے برابرکی حیثیت رکھتے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیرکنٹرول لائن کے آرپارآجا سکتے ہیں اورایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکتے ہیں، انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے بعض عناصرمایوسی پھیلارہے ہیں، درحقیقت ایسی کوئی بات نہیں، مہاجرین کوواپس مقبوضہ کشمیرمیںدھکیلنے کاسوچ بھی نہیں سکتے ایساکرنا انہیںقتل کرنے کے مترادف ہوگا۔
ادھر سردار یعقوب مظفرآبادمیںحالیہ بارشوںسے متاثرہ علاقوںمیں پہنچ گئے،متاثرین سے اظہارہمدردی اورنقصانات کاجائزہ لیا۔صدرشوائی نالہ،چہلہ بانڈی،شہید گلی،ماکڑی،طارق آباداورسنٹرل پلیٹ جاکرمتاثرین سے ملے اورانکی حوصلہ افزائی کی اورامدادی کاموں کاجائزہ لیا،صدرنے ریڈ کریسنٹ،ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اوردیگر محکموںکیجانب سے عید کی تعطیلات کے باوجودبروقت امدادی کام کرنیکی تعریف کی اورمتعلقہ محکموںکوہدایت کی کہ وہ متاثرین کی بحالی کیلیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات کریں۔
انہوں نے شوائی نالہ میںتباہ ہونیوالی واٹرسپلائی سکیم کی بحالی کیلیے فوری طور پر سات ہزارفٹ پائپ فراہم کرنیکاحکم دیا،صدرنے شہیدگلی میںجاکرمتاثرین سے ملاقات کی،متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ محترمہ فریال تالپورنے متاثرین کی جلدبحالی کیلیے وفاقی حکومت کے ہرممکن تعاون کایقین دلایا ہے،انہوںنے بتایاکہ میںنے مزید تباہی کے حوالے سے پاک افواج کے اعلی حکام خصوصاً 10 کورکے کمانڈر سے بھی رابطہ کیاہے جنہوںنے کسی بھی ہنگامی حالت میں ہر ممکن تعاون کایقین دلایاہے۔