4 بم دھماکوں کے مقدمات درج تفتیش آگے نہ بڑھ سکی
گذری میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ گذری پولیس نے وائن شاپ کے منیجر کشور لعل کی مدعیت میں درج کرلیا۔
گذری میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ گذری پولیس نے وائن شاپ کے منیجر کشور لعل کی مدعیت میں درج کرلیا۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس
پولیس نے وائن شاپس کے باہر ہونے والے4دھماکوں کے مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منگل کی شب مختلف مقامات پر ہونے والے 4 دھماکوں کے مقدمات درج کرلیے لیکن حسب روایت تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی۔
گلشن اقبال میں وائن شاپ کے باہر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، گذری میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ گذری پولیس نے وائن شاپ کے منیجر کشور لعل کی مدعیت میں درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے بھتہ خوری سے انکار کیا ہے اور بیان دیا ہے کہ انھیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں کہ واقعے میں کون ملوث ہوسکتا ہے، درخشاں پولیس نے سی ویو کے قریب ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا ، دونوں مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مقدمے کی تفتیش میں پیش رفت نہ ہوسکی ۔