ادویہ خریداری میں 25 کروڑ کی کرپشن سیسی کے 3 افسران کی عبوری ضمانت منسوخ
ملزمان کے خلاف کرپشن کے شواہد موجود ہیں، ضمانت میں توثیق نہیں کرسکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
ملزمان نے ہیپاٹائٹس سی کی دواؤں کی خریداری میں 25 کروڑ روپے کی کرپشن کی،وکیل نیب۔ فوٹو: فائل
BAHAWALPUR/MACHH/BHAWALPUR:
سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں دواؤں کی خریداری میں 25 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں 3 افسران کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں دواؤں کی خریداری میں 25 کروڑ روپے کی کرپشن کے ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے سیسی کے 3 افسران کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔
ملزمان میں ڈاکٹر اسلم پرویز میمن، عارف خلیل اور توصیف احمد شامل ہے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف کرپشن کے شواہد موجود ہیں، ضمانت میں توثیق نہیں کرسکتے، عدالت نے کمشنر سیسی محمد فاروق لغاری کی ضمانت میں توثیق کردی۔
وکیل نیب کے مطابق ملزمان نے ہیپاٹائٹس سی کی دواؤں کی خریدی کے مد میں 25 کروڑ روپے کی کرپشن کی تھی، ملزمان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔