عید کی آمد پر جیلوں سے 180 قیدیوں کو رہا کردیا گیا

ججوں نے جیلوں کے دورے میں قیدیوں کی درخواستوں پر فوری انصاف فراہم کیا

ججوں نے جیلوں کے دورے میں قیدیوں کی درخواستوں پر فوری انصاف فراہم کیا۔ فوٹو اے ایف پی

عیدکی آمد کے موقع پر بدھ کو بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری رہا۔

فاضل عدالتوں نے رات گئے تک عدالتی امور سرانجام دیے اورجیلوں کے دورے کیے جبکہ قیدیوں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر فوری قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا ، یکم اگست سے پانچوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے جیل میںپابند سلاسل قیدیوں کو درپیش مسائل سننے کیلیے مختلف جیلوں کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر سیکڑوں قیدیوں نے مختلف نوعیت کی درخواستیں دی تھیں فاضل ججز نے درخواستوں پر قانون کے مطابق احکامات جاری کرنے کیلیے متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹس کو ارسال کردی تھیں گزشتہ 6 روز میں تقریباً سینٹرل جیل ، لانڈھی جیل اور جونائیل و خواتین جیل سے 149 ملزمان کو ضمانتوں پر رہائی ملی ۔




بدھ کو فاضل عدالتوں نے رات گئے تک عدالتی امور پر کام کیا جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری ، غلام مرتضیٰ ، عزیز الرحمن ، سمیت پانچوں اضلاع کے فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے کراچی کے تمام جیلوں کا دورہ کیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے 30 قیدیوں سمیت معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث ابراہیم ، طاہر ، سراج ،ذیشان اور عاصم کو معمولی زر ضمانت پر رہا کردیا جبکہ خواتین اور بچے سمیت 11 قیدیوں کو رہائی ملی۔

دیگر ججز نے بھی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کو جرم قبول کرنے ، ضمانت ، اور زرضمانت جمع کرانے پر عزیز ، عظیم اور فیضان سمیت 139 قیدیوں کو رہا کردیا ہے ۔
Load Next Story