کراچی میں فائرنگ سیاسی کارکن اور پولیس اہلکار سمیت 8 ہلاک
ہیڈکانسٹیبل راجاطارق ابراہیم حیدری،سنی تحریک کاکارکن سعیدآبادمیں نشانہ بنا،سعیدمنزل اورمنگھوپیرمیں 2افرادمارے گئے
گبول گوٹھ میں فائرنگ سے 2افرادہلاک،کورنگی میں50سالہ حنیف،نارتھ کراچی میں70سالہ رفیق قتل،8افراد زخمی بھی ہوئے فوٹو: فائل
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکاراورمذہبی جماعت کے کارکن سمیت6افرادہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری فش ہاربرپرپولیس چوکی پر تعینات ہیڈکانسٹیبل55سالہ راجا طارق کوموٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کانشانہ بنایا،مقتول شیرپاؤ کالونی کا رہائشی جبکہ پنجاب سے آبائی تعلق تھا۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآبادمیں رانگڑمحلے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30سالہ ساجدقادری ہلاک ہوگیا ، مقتول سنی تحریک کا کارکن تھااور واقعے کے وقت وہ گھر کے باہر بیٹھاتھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
اس موقع پرسول اسپتال میں نامعلوم افرادنے شدیدہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑکی جبکہ عملے کوشدیدتشددکانشانہ بنایا۔عیدگاہ سعیدمنزل کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 57 سالہ محمد قاسم ہلاک ہوگیا،مقتول گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا، جس مقام پر واردات ہوئی وہاں کیمرابھی نصب ہے لیکن جب واقعے کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ کیمرا خراب ہے۔کورنگی کراسنگ پرشمیم مسجدکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 50 سالہ حنیف مغل ہلاک ہوگیا،مقتول بھٹائی کالونی کارہائشی اورتین بچوں کاباپ تھا،مقتول اپنی رہائش گاہ پرجارہاتھاکہ شمیم مسجدکے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی،وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا۔نارتھ کراچی سیکٹر11/L میں مکان نمبرL-331 کے باہرگھات لگائے ملزمان نے70سالہ محمدرفیق کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول ریٹائرڈسرکاری ملازم تھاجبکہ اس کاکسی سیاسی یامذہبی تنظیم سے تعلق نہیں تھا۔منگھوپیرسلطان آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے20سالہ بلال سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جوکہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔
مقتول کا بھوسے کا کاروبار تھااورواقعے کے وقت وہ منگھوپیر روڈ سے اپنی رہائش گاہ واپس جارہا تھا کہ کچے راستے پرجھاڑیوں میں چھپے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔گبول گوٹھ میں موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد 38سالہ محمدعامر اور 35سالہ محمد عرفان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد 26سالہ افضل اور25سالہ شکورشدید زخمی ہوگئے ، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لایاگیا۔ڈی ایس پی سہراب گوٹھ خالد خان کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ مقتولین مذکورہ علاقے میں فحاشی کااڈہ چلاتے تھے اورانھیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندو ں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں جس کے بعدانھوں نے رمضان کے مہینے میں کام بند کردیاتھاتاہم چند روز قبل انھوں نے فحاشی کا اڈہ دوبارہ کھول لیا تھاجس پر نامعلوم افرادموٹرسائیکل پر سوارہو کر آئے اورفائرنگ کر دی،مقتولین کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب سے بتایاجاتاہے۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ زیشان،ماڈل کالونی ستارہ بیکری کے قریب فائرنگ سے زبیر زخمی ہوگیا۔ نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 46 سالہ جاوید اور 30 سالہ زاہد علی زخمی ہوگئے ،دونوں مسلم کالونی یوسف گوٹھ کے رہائشی ہیں۔نارتھ کراچی میں رحمانیہ موڑکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ محمدانورزخمی ہوگیاجبکہ کلری کے علاقے نالہ اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے20سالہ زبیربلوچ زخمی ہوگیا۔