اپوزیشن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا پارلیمنٹ میں احتجاج کا اعلان
بجلی کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کا طوفان اور حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے
عمران ، منور حسن، شیخ رشید،شجاعت ، لطیف خان کھوسہ، وٹو، فضل الرحمن، سمیع الحق اور دیگر کا رد عمل، اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ فوٹو: فائل
اپوزیشن کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کا طوفان اور حکمرانوں کا ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عیدالفطر پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا وہ بم برسایا ہے۔
جس سے عام آدمی کا بچنا ناممکن ہو گا،لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے حکمراں غریب آدمی کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں، حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہی ہے جو ملک میں مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی ن لیگ کی حکومت ملک میں نہ صرف لوڈ شیڈنگ روکنے میں ناکام رہی ہے۔
بلکہ دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ اور پنجاب کے صدر میاں منطور احمد وٹو نے کہا کہ حکومت نے عید پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا وہ بم برسایا ہے جس سے عام آدمی کا بچنا ناممکن ہو گا۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اورجمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اضافے کو واپس لے۔ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے کسی بھلائی کی توقع کرنا بے وقوفی ہے، حکمرانوں کا بھوکا شیر غریب عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑنا چاہتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری اور جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بھی قیمت میں اضافے کی مذمت کی ہے۔