پاک بھارت سرحدی کشیدگی بہتر تعلقات کیلیے نقصاندہ ہے میر واعظ
کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کا حل ناگزیر ہے، اس سلسلے میں سازگار ماحول قائم کرنا چاہیے
کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کا حل ناگزیر ہے، اس سلسلے میں سازگار ماحول قائم کرنا چاہیے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
میر واعظ نے رمضان المبارک کے سلسلے میں مسجد بہوری کدل میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن کے آر پار رہائش پذیر کشمیریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کا حل ناگزیر ہے اور سلسلے میں سازگار ماحول قائم کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے بغیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں مستقبل طور پر بہتری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔