امریکا نے کمانڈر نذیر گروپ کے سربراہ بہاول خان کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا
امریکی تحویل میں وہ ساری ملکیت جس میں طالبان کمانڈرنذیرگروپ کے لیڈر بہاول خان کاکوئی مفاد وابستہ ہو منجمد کردی گئی ہے۔
امریکی تحویل میں وہ ساری ملکیت جس میں طالبان کمانڈرنذیرگروپ کے لیڈر بہاول خان کاکوئی مفاد وابستہ ہو منجمد کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل
امریکا نے کمانڈر نذیر گروپ کے سربراہ بہاول خان کو عالمی دہشت گرد قراردے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکی تحویل میں وہ ساری ملکیت جس میں طالبان کمانڈرنذیرگروپ کے لیڈر بہاول خان کاکوئی مفاد وابستہ ہو منجمد کردی گئی ہے۔ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو بہاول خان سے کسی طرح کے بھی کاروبار یا لین دین کی ممانعت ہوگی۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ بہاول خان اورکمانڈر نذیرگروپ کی جانب سے القاعدہ کی حمایت اورافغانستان میں حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد کیا گیاہے۔