چلاس میں آپریشن 14 گرفتار شہید افسرسپرد خاک

کرنل مصطفی خان گڑھ،کیپٹن اشفاق ٹانک میں سپرد خاک، فوجی دستوں نے سلامی دی

کرنل مصطفی خان گڑھ،کیپٹن اشفاق ٹانک میں سپرد خاک، فوجی دستوں نے سلامی دی فوٹو: فائل

چلاس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، آپریشن کے دوران مقامی جرگوںکی بھی مددلی گئی 14مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈی ائی جی پولیس رینج گلگت علی شیر نے بتایا کہ چلاس میں فوجی اور پولیس افسروں کے قتل کے مقدمے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سانحے میں شہیدہونے والے کرنل مصطفیٰ جمال کو آہوں اورسسکیوں کے ساتھ خان گڑھ میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں ایم این اے جمشیددستی، فوجی،سول افسران اورسیاسی شخصیات سمیت ہزاروں مقامی افرادنے شرکت کی۔




صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف کی طرف سے پھولوںکی چادریںچڑھائی گئیں۔کیپٹن اشفاق کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے ضلع ٹانک میںسپرد خاک کردیاگیا شہیداشفاق کی 2ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔ ادھر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت چلاس میںدہشت گردی کے واقعے کوحکومت ٹیسٹ کیس بنائے گی، صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردی کے واقع میں ملوث افرادکوگرفتارکرنے کیلیے ہرممکن اقدامات کریں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story