سرکاری اداروں میں سن کوٹے پر 302 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری

مرحوم ملازمین کے بچوں کیلیے متعین کوٹے پرامیدواروں کوبلاتاخیرتقررنامے جاری کیے جائیں،چیف سیکریٹری

مرحوم ملازمین کے بچوںکیلیے متعین کوٹے پرامیدواروںکوبلاتاخیرتقررنامے جاری کیے جائیں،چیف سیکریٹری۔ فوٹو: فائل

LAYYAH:
سندھ کے سرکاری اداروں میں سن کوٹے پر 302 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔

چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مرحوم ملازمین کے بچوں کے لیے متعین ملازمتوں کے کوٹے پر مستحق قرار دیے گئے امیدواروں کو بلاتاخیر تقرر نامے جاری کیے جائیں اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


مرحوم ملازمین کے کوٹے (ڈیزیز کوٹہ) پر ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے ڈویژنل ا ور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کی کلیئرنس میں تاخیر نہ کریں اور محکمہ قانون سندھ کے توسط سے کلیئرنس کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کرائیں۔

اجلاس میں مختلف محکموں میں تقرری کے لیے 302 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ جن میں محکمہ داخلہ کے 133 ،اسکول ایجوکیشن کے57،آبپاشی کے21،صحت کے 13،کالج ایجوکیشن کے 11 محکمہ خوراک کے 11 محکمہ زراعت کے 10 ورکس اینڈ سروسز کے 7 بہبود آبادی کے 6 صنعت و تجارت کے 4 اوقاف و مذہبی امور کے 3 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 3 معدنیات ومعدنی ترقی کے 2 پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 2 ثقافت و سیاحت کے ایک اور سماجی بہبود کے ایک کیس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی۔
Load Next Story