پی ٹی سی ایل نے صارفین کے لیے ای بلنگ کا آپشن متعارف کرادیا

پی ٹی سی ایل ملک بھرکے دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو کم کررہاہے جس سے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں مددملے گی،مقیم الحق

پی ٹی سی ایل ملک بھرکے دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو کم کررہاہے جس سے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں مددملے گی،مقیم الحق۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ای بلنگ کی سہولت کے انتخاب کی پیشکش کردی ہے۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ماحول کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو آگے بڑھاتے ہوئے صارفین کو کاغذی بل کے متبادل کے طور پر ای بلنگ کی سہولت کے انتخاب کی پیشکش کردی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ماحول کے تحفظ کے لیے آگاہی کو فروغ ملے گا بلکہ صارفین کو بھی اس مقصد میں شر کت کا موقع میسر آئے گا۔

چیف کمرشل آفیسرمقیم الحق نے کہاکہ پی ٹی سی ایل ایک قومی کمپنی ہونے کہ ناطے ماحول کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری تصورکرتے ہوئے ملک بھرکے دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو کم کررہا ہے جس سے ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story