اسٹاک ایکسچینج میں مندی سرمایہ کاروں کو 33 ارب کا نقصان
گیس صارفین کو ڈھائی ارب روپے کی واپسی کی ہدایت مندی کا محرک بنی
گیس صارفین کو ڈھائی ارب روپے کی واپسی کی ہدایت مندی کا محرک بنی۔ فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے33ارب 24کروڑ 82 لاکھ 58ہزار 994روپے ڈوب گئے۔
سرمایہ کاروں کوپاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے قرضوں کی منظوری کا انتظار اورصارفین سے اووربلنگ کے ذریعے وصول کیے جانے والے ڈھائی ارب روپے کی دوبارہ صارفین کو واپس کرنے کی حکومتی ہدایت پرقدرتی گیس سپلائی کرنے والی دونوں کمپنیوں کے حصص کی دھڑا دھڑ فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی برقرار رہی جس سے انڈیکس کی 38600 پوائنٹس کی حد بھی گرگئی۔
مندی کے سبب61 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے33ارب 24کروڑ 82 لاکھ 58ہزار 994روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 64 اعشاریہ61 پوائنٹس کی کمی سے 38547 اعشاریہ76ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 46اعشاریہ87پوائنٹس کی کمی سے 18193اعشاریہ20 ، کے ایم آئی30 انڈیکس172 اعشاریہ58 پوائنٹس کی کمی سے 14037 اعشاریہ67 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 43اعشاریہ 87پوائنٹس کی کمی سے 18486اعشاریہ18 ہوگیا۔