رمضان میں دگنی مالیت کے 10اور 100 روپے والے نوٹ جاری کیے ایس بی پی
یکم رمضان سے 28ویں روزے تک 138.76ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔ ایس بی پی
اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال رمضان کے دوران دگنی مالیت کے 10اور 100روپے والے کرنسی نوٹ جاری کیے فوٹو: فائل
KARACHI:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال رمضان کے دوران دگنی مالیت کے 10اور 100روپے والے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں۔
اس سال یکم رمضان سے 28ویں روزے تک 138.76ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق عوام کو نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر، ایکسپریس سینٹرز اور کمرشل بینکوں کے ذریعے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 10ہزار برانچوں پر مشتمل وسیع نیٹ ورک کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان کے دوران اسٹیٹ بینک نے 114.23ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے تھے۔