تجارت وٹیکسٹائل کے وزرا کا اعلان کیا جائےپریگمیا

حکومت کے100روز مکمل ہونے کے باوجوددونوں وزارتوں کاقلمدان کسی کو نہیں دیاگیا

تاجروں و صنعتکاروں کی نئی حکومت سے وابستہ امیدیں پوری نہیں ہوئیں،عرفان علی فوٹو: اے ایف پی/فائل

ALABAMA:
پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے قائم مقام چیئرمین عرفان علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزرا کا اعلان کیا جائے تاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر اور تاجروں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔

پریگمیا کے قائم مقام چیئرمین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے 100روز مکمل ہونے کے باوجود تجارت اور ٹیکسٹائل کے وفاقی وزرا کے ناموں کا اعلان نہ ہونے سے ویلو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر سخت تحفظات کا شکار ہے اور اپنے مسائل کے حل کے لیے پلیٹ فارم کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد تاجروں و صنعتکاروں کو امید تھی کہ ان کے مسائل کے حل کی جانب خصوصی توجہ دی جائے گی ۔




اور ان کی مشکلات کا خیال رکھا جائے تاہم افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک نئی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے جس سے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہو۔ پریگمیا کے قائم مقام چیئرمین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ فوری طور پر تجارت اور ٹیکسٹائل کے ورزا کے ناموں کا اعلان کیا جائے۔
Load Next Story