ایران میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے واقعات شرمناک ہیں برطانیہ

شدید علیل قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے

شدید علیل قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے. فوٹو رائٹرز

BEIJING:
برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے ایران میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے حالیہ واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ایران کو بے توقیر ملک قراردیا ہے ہیگ کا کہنا ہے کہ انھیں حالیہ چند مہینوں کے دوران پیش آنے والے واقعات پر گہرا دکھ ہے جو کہ انتہائی بنیادی انسانی حقوق کی توہین کے زمرے میں آتا ہے وہ خدا سے دشمنی کے جرم میں چار افراد کو خفیہ طور پر سزائے موت دیے جانے اور اہوازی اقلیت کے پانچ ارکان پر تشدد اور انھیں موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات کا حوالہ دے رہے تھے ۔


دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ وہاں عیسائیوں اور بہائی عقیدے کے پیروکاروں سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کو پھانسی دینے کا عمل جاری ہے اس کے علاوہ شدید علیل قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے وزارت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو بڑی تعداد میں ایسے واقعات سے متعلق تشویش لاحق ہے ۔
Load Next Story