خود ساختہ مجبوریوں کی زنجیریں توڑنے کا سلسلہ جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی وی رائٹس کی فروخت کے لیے بھی اشتہار دے دیا۔
جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے سیریز کیلیے بڈز طلب،نجم سیٹھی کا کڑا امتحان۔ فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی وی رائٹس کی فروخت کیلیے اشتہار جاری کردیا۔
متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے خواہشمند چینلز سے30اگست تک بڈز طلب کی گئی ہیں،معاہدے کی شفاف انداز میں تکمیل نگران چیئرمین نجم سیٹھی کی دیانتداری کا کڑا امتحان ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگراں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اختیارات کو محدود کرتے ہوئے انھیں بڑے فیصلوں سے گریز کی ہدایت دی تھی، چیف سلیکٹر معین خان کی تقرری بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں صرف روزمرہ کے امور سرانجام دینے اور 90روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا، اس صورتحال میں تاثر یہ دیا گیا کہ نجم سیٹھی کو قائم مقام کے بجائے نگران کی حیثیت سے کام کرنے کا پابند کرنے سے بورڈ انتظامی بحران کا شکار ہوجائے گا۔
ٹیموں کا اعلان نہ ہونے پر انٹرنیشنل مقابلوں میں عدم شرکت پر آئی سی سی سخت کارروائی کرے گی۔ بعد ازاں ایک ایک کرکے خود ساختہ مجبوریوں کی زنجیریں توڑنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا،ایمرجنگ ٹیم کپ کیلیے انڈر23اسکواڈ اور پھر دورئہ زمبابوے کیلیے قومی ٹیموں کا اعلان بھی کردیا گیا، چیف سلیکٹر نہ بن پانے والے معین خان کو منیجر بنانے کا فیصلہ بھی ہوگیا، بڑے فیصلوں سے گریز کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے اسے روزمرہ امور دکھاتے ہوئے اب ٹی وی رائٹس کی فروخت کیلیے بھی پیش رفت شروع کردی گئی،اس ضمن میں پی سی بی کی ویب سائٹ پر منیجر لیگل بیرسٹر سلمان نصیر کی جانب سے اشتہار جاری کردیا گیا۔
یو اے ای میں اکتوبر، نومبر میں جنوبی افریقہ اور دسمبر، جنوری میں سری لنکا سے سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کے خواہشمند اداروں سے کہا گیا ہے کہ ٹینڈرزسے متعلق دستاویزات 10ہزار روپے(ناقابل واپسی) کے عوض 19اگست تک حاصل کرسکتے ہیں، پیشکش جمع کرانے کیلیے 30اگست آخری تاریخ مقرر کر دی گئی، بورڈ نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ نشریاتی حقوق کی فروخت کا عمل کسی مرحلے پر بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے،مزید اس میں ترمیم کی گنجائش بھی ہوگی۔ یاد رہے کہ پی سی بی کے نگران سربراہ نجم سیٹھی بطور صحافی جس ادارے کے ساتھ وابستہ ہیں وہ آئندہ2 سیریز کے ٹی وی رائٹس کے امیدواروں میں شامل ہوگا، اس صورتحال میں معاہدے کی شفاف انداز میں تکمیل ان کی دیانتداری کیلیے کڑا امتحان ثابت ہوگی۔