پی سی بی نے حنیف محمد کو علاج میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان حنیف محمد کو علاج میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔

نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھجوائے جانے والے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان حنیف محمد کو علاج میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔


نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بھجوائے جانے والے پیغام میں ان کی جلد صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہاکہ لٹل ماسٹر نے اپنے دور میں ویسٹ انڈیز کے مہلک بولنگ اٹیک کا جس بہادری سے سامنا کیا اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، انگلینڈ میں ان کی کامیاب سرجری کا سن کر خوشی ہوئی، امید ہے کہ حنیف محمد جلد مکمل صحتیاب ہوکر اپنے لاکھوں پرستاروں کے درمیان واپس آئیں گے،نجم سیٹھی نے علاج کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔
Load Next Story