انڈر 19 کرکٹ پاکستان آج تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کے مقابل ہوگا
ٹرائنگولر انڈر19 کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جمعے کو پاکستانی اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں میزبان انگلینڈ کو زیر کرچکی ہیں فوٹو : فائل
ٹرائنگولر انڈر19 کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جمعے کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے مقابل ہو گی۔
دونوں ٹیمیں ابتدائی مرحلے میں میزبان انگلینڈ کو زیر کرچکی ہیں تاہم باہمی مقابلہ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ پاکستانی کپتان سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر قوم کو فتح کی خوشی دینا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ مضبوط ٹیمیں ہیں ان کیخلاف مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر آئندہ سال یو اے ای میں شیڈول میگا ایونٹ کی تیاری کیلیے بھرپور مدد مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے، دباؤ سرپر سوار نہیں ہونے دیتا بلکہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بطور کپتان بہترین پرفارمنس سے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھاؤں۔