کنٹرول لائن پر تنازع کا خمیازہ کشمیری بھگت رہے ہیں میر واعظ عمر فاروق

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر رہنے والے کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ میر واعظ عمر فاروق

یمتی جانوں کاضیاع روکنے کیلئے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلیے سازگارماحول ناگزیرہے، میر واعظ عمر فاروق۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کو دونوں ممالک کے تعلقات کیلیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔


بازار مسجد بہوری کرل میں اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس اس مرحلے میں ایک بار پھر دونو ں ممالک پر زوردیتی ہے کہ سرحدوں پر موجود فوجی تناؤ میں کمی کے ساتھ ساتھ آرپاررہنے والے کشمیریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں، سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان یا بھارت کے کسی فوجی کی ہلاکت ہمارے لیے ہمیشہ رنج وغم کاباعث رہی ہے اورہم نے بارہااس جانب توجہ مبذول کرانیکی کوشش کی کہ قیمتی جانوں کاضیاع روکنے کیلئے کشمیرسمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلیے سازگارماحول ناگزیرہے۔
Load Next Story