بھارتی کرکٹ بورڈ کو مشکوک زمین کے سودے میں 50 کروڑ کا نقصان
2012 میں بی سی سی آئی نے اس ڈیل کے لیے 46.135کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کی.
مشکوک زمین خریدنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو 50 کروڑ کا نقصان۔فوٹو: فائل
KARACHI:
بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک مشکوک زمین کے سودے میں50کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
اس معاملے میں ملوث افراد کیخلاف کرمنل کیس کی تیاری ہو رہی ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی سب کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ گرودت شان باگ نامی شخص جو بھارتی بورڈ نہ ہی کسی اسٹیٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ ہے اس نے بی سی سی آئی کی جانب سے کرناٹکا انڈسٹریل ایریاز ڈیولپمنٹ بورڈ سے 49ایکڑ زمین کے معاہدے پر دستخط کیے،2010 میں بی سی سی آئی نے اس ڈیل کے لیے 46.135کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کی، اس سودے کیخلاف کئی درخواستیں دائر ہونے پر عدالت نے اسے غیرقانونی قرار دے دیا، اس وقت اسے علم ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکا ہو چکا، گرودت اب روپوش ہے۔ اس کیس میں سابق منیجر ایڈمنسٹریشن اے کے جھا کا کردار بھی مشکوک قرار دیا گیا ہے۔