کاروبار میں آسانی کا جائزہ لینے عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔

شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔ فوٹو:فائل

ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی(ایز آف ڈوئنگ بزنس)کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کا جائزہ مشن 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔


''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی بینک کا جائزہ مشن پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور ان شعبوں میں کاروبار کو آپریشنل بنانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق درکار پروسیجر کا جائزہ جائزہ لے گا۔

ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری اور کاروبار کو سہل بنانے و سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار پروسیجر پر غور ہوگا اور ان قواعدو اور روسیجرز کی نشاندہی کی جائے گی جن کو ختم کرنے سے کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونگی اور سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی۔
Load Next Story