سی پیک منصوبوں سے پاکستانی معیشت کی 350 فی صد نمو ہو گی شہزاد دادا
یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سی ای او اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان۔ فوٹو: فائل
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے سی ای او شہزاد دادا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں کی سطح پر سواپ کرنسی کا معاہدہ ہے جس کے تحت 3ارب ڈالر کے مساوی چینی کرنسی یوآن اور 3ارب ڈالر کے مساوی پاکستانی روپیہ کی تجارت، یوآن میں ترسیلات زر کے علاوہ سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انھوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو چینی کرنسی میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کی اجازت دی ہے۔