کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے سپرد
مسافروں اور ان کے سامان کو بھی چیک کیے بغیر ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ،
واشنگ لائن میں ٹرین کی صفائی اور دیگر ٹیکنیکل کام کے بعد اس کا کنٹرول رینجرز و پولیس کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
ایس پی ریلوے کی سفارش پر سٹی اور کینٹ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے سپرد کر دیے گئے ۔
اندرون ملک روانگی سے قبل ہر ٹرین کی بم ڈسپوزل کا عملہ چیکنگ کر رہا ہے جبکہ مسافروں اور ان کے سامان کو بھی چیک کیے بغیر ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، عید الفطر سے ایک روز قبل بھی ٹرینوں کی آمد رفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے ، عید پراندرون ملک جانے والے مسافروں کا کینٹ اسٹیشن پر جم غفیر ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے ڈی ایس پی کاشف کی سفارش پر سٹی اور کینٹ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات رینجرز کے سپرد کر دیے گئے یہ بات ڈویژنل کمرشل آفیسر امتیاز نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انھوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے مسائل پورے ملک میں ہیں ، ایس پی ریلوے کاشف نے اندرون ملک جانے اور آنے کے لیے کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کو بلوانے کی سفارش کی تھی۔
جس پر رینجرز کی بھاری نفری نے سٹی اور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کا کنٹرول سنبھال لیا ، ڈی سی او امتیاز نے بتایا کہ رینجرز کے اہلکاروں کو ریلوے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اسٹیشن کے داخلی ، خارجی راستوں ، پلیٹ فام ، ریزرویشن آفس ، پارسل آفس اور ریلوے کے اہم تنصیبات پر تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ رینجرز و ریلوے پولیس کے اہلکار ریلوے بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کے ہمراہ واشنگ لائن سے ٹرین کی چیکنگ شروع کر دیتے ہیں ، واشنگ لائن میں ٹرین کی صفائی اور دیگر ٹیکنیکل کام کے بعد اس کا کنٹرول رینجرز و پولیس کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔
جس کے بعد پلیٹ فارم پر آنے تک ٹرین میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا ، ٹرین میں سوار ہونے والے ہر مسافر اور اس کے سامان کی بم ڈسپوزل کی عملہ چیکنگ کرتا ہے ، بغیر چیکنگ کے کسی مسافر کو اسٹیشن یا ٹرین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی، انھوں نے بتایا کہ عید الفطر سے ایک روز قبل بھی ٹرینوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بتایا کہ تاخیر ان کی طرف سے نہیں ہوتی ، اندرون ملک سے ٹرین آنے کے3 گھنٹے بعد صفائی اور ٹکنیکل چیکنگ کے بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔