بہت جلد فلمی دنیا میں واپس آئوں گی سشمیتا سین

فلم ’’نو پرابلم ‘‘کی ریلیز کے بعد گود لی ہوئی بچی ایلیسا کی نگہداشت کیلئے فلمی دنیا سے تین سال کا وقفہ لیا تھا۔

فلم ’’نو پرابلم ‘‘کی ریلیز کے بعد گود لی ہوئی بچی ایلیسا کی نگہداشت کیلئے فلمی دنیا سے تین سال کا وقفہ لیا تھا، سشمیتا سین فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فلمی دنیا میں واپس لوٹیں گی۔


اداکارہ ششمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2010ء میں فلم ''نو پرابلم ''کی ریلیز کے بعد گود لی ہوئی بچی ایلیسا کی نگہداشت کیلئے انہوں نے فلمی دنیا سے تین سال کا وقفہ لیا تھا۔

تاہم اب ایلیسا تین سال کی ہوگئی ہے اور پلے گروپ میں جانے کے قابل ہوگئی ہے اب وہ فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار ہیں۔ انہیں انتظار ہے تو اچھے سکرپٹ کا، اچھے کردار کی پیشکش کو وہ نہیں ٹھکرائیں گی۔ انہیں مداح جلد ہی سلور سکرین پر دیکھیں گے۔
Load Next Story