’ایکسپریس‘ کے پروگرام تیار ’’ ڈارلنگ عید اسپیشل شو ‘‘آج پیش کیاجائے گا
گلوکارہ شاہدہ منی اپنے سریلے گیت سنائیں گی اوران کے ساتھ نوازانجم اورسعیدسہکی لوگوں کو قہقہے لگانے پرمجبورکردیں گے
عید کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اس مرتبہ ناظرین کا پسندیدہ پروگرام ’’ڈارلنگ‘‘ بھی کچھ نئے انداز سے پیش کیاجائے گا۔فوٹو: ایکسپریس/فائل
عیدالفطر کامزہ دوبالا کرنے کیلئے 'ایکسپریس میڈیاگروپ ' نے خاص پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔جن میں مزاحیہ ڈرامے، میوزک پروگرام، ٹاک شو اوردیگرتفریحی پروگرام شامل ہونگے۔ انہی میں ایک پروگرام ''ڈارلنگ'' ہے جس میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں پرراج کرنے والے ستارے معروف اداکارومیزبان خالد عباس ڈارکے روبرو دلچسپ گفتگوکرتے دکھائی دیں گے۔
عیدالفطر کی مناسبت سے تیار پروگرام کواس مرتبہ '' ڈارلنگ عید سپیشل شو ''کے نام سے آج عیدکے پہلے روز پیش کیاجائے گا۔ اس موقع صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی ، اداکارہ مدیحہ شاہ، وارث بیگ، ندیم عباس لونے والہ، سارہ رضا خان، اسد عباس، شجاعت علی خاں، ساجد حسین چھکو، سعید سہکی، نوازانجم اورگل نوخیزاختر شریک ہونگے۔ پروگرام میں خالد عباس ڈارکے ہمراہ اداکارہ مدیحہ شاہ بھی میزبانی کے فرائض انجام دینگی۔ '' ایکسپریس نیوز'' کی ٹیم نے ایک خوبصورت سیٹ بھی تیارکروایا ہے۔خالد عباس ڈار مہمانوں سے عیدی ملنے اورعیدی دینے کے بارے میں پوچھیں گے، مدیحہ شاہ عید پرگزرے یادگارلمحات کی تفصیلات جانیں گی۔
گلوکارہ شاہدہ منی اپنے سریلے گیت سنائیں گی اوران کیساتھ نوازانجم اورسعیدسہکی لوگوں کو قہقہے لگانے پرمجبورکردینگے۔ گلوکارشجاعت علی خاں ، اسد عباس اورسارہ رضاخان بھی اپنی خوبصورت آواز کا جادوجگائیں گے۔گلوکاروارث بیگ بیگم کیساتھ شریک ہونگے، عیدسپیشل شو میں ''ڈارلنگ'' کے سکرپٹ رائٹر اور موسیقار ساجد حسین چھکو بھی فنی سفرکے یادگارلمحات سے آگاہ کرینگے۔ واضح رہے کہ ''ڈارلنگ عید سپیشل شو'' عیدالفطرکے پہلے روز شام سات بجے ٹیلی کاسٹ کیاجائیگاجبکہ اتوار کے روزبھی اپنے مقررہ وقت پرنشرمکرر کے طورپرآن ائیرہوگا۔ '' ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے خالد عباس ڈار اور مدیحہ شاہ نے بتایاکہ عیدالفطر اُمت مسلمہ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ مناتی ہے۔ یہ خوشیوں بھرا تہوار ہے اوراس کو چارچاند لگانے کیلئے ''ایکسپریس میڈیاگروپ'' نے سپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا ہے۔ عید کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اس مرتبہ ناظرین کا پسندیدہ پروگرام ''ڈارلنگ'' بھی کچھ نئے انداز سے پیش کیاجائے گا۔