صوبے میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 19 اگست سے شروع ہوگی
گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 4 مچھر کالونی میں مہم 16 اگست سے شروع کی جائے گی
گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 4 مچھر کالونی میں مہم 16 اگست سے شروع کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
کراچی سمیت صوبے میں 3 روزہ انسداد پولیومہم19 اگست سے شروع ہوگی تاہم گڈاپ ٹائون کی یوسی 4 مچھر کالونی میں یہ مہم 16 اگست سے شروع کی جائیگی۔
کراچی سمیت صوبے بھر کے 5 سال کی عمر تک کے60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی خوراک پلانے کیلیے رضا کاروں کی ٹیمیں آج (پیر کو) تشکیل دی جائیگی، ای پی آئی کے مطابق مائیکرو پلان پیر کو مکمل کیا جائے گا جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دیا جائے گا۔
پولیومہم کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی اپنی حکمت عملی آج مرتب کریگی،کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میںگزشتہ دنوں پولیوکیس کی تصدیق کے بعد یہ مہم 16 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹاؤن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالشکور عباسی کے مطابق مچھر کالونی میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی طور پر خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 2 سندھ میں 3 جبکہ ملک بھر میں امسال پولیوکیسوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔