قبضہ مافیا نے سرفراز احمد کو بھی نہیں بخشا

گراؤنڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا،پریشان کیا جارہا ہے اکیڈمی کیسے چلاؤں، سرفراز احمد کا میئر کراچی سے شکوہ

میئر کراچی وسیم اختر نے قومی کپتان کو شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی ۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو قبضہ مافیا پریشان کرنے لگے۔

چیمپیئن ٹرافی جیتے نے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے اکیڈمی کے لئے کا کا گراؤنڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دیا تھا جس پر اب قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔


ذرائع کے مطابق سرفراز احمد شکایتوں کا پوٹلہ لیے میئر کراچی کے پاس پہنچے اور شکوہ کیا کہ ان کو گراؤنڈ میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، مختلف طریقوں سے پریشان کیا جارہا ہے جس پر وہ اکیڈمی کیسے چلائیں۔

سرفراز احمد کی شکایات سن کر میئر کراچی وسیم اختر بھی حیران رہ گئے اورانہیں شکایات کے ازالے کی فوری یقین دہانی کرادی۔
Load Next Story