ایران سے گیس کی درآمد سے قبل قیمت پر نظرثانی کا فیصلہ
امریکی پابندیوں کے باعث چین سرمایہ کاری سے گریزاں ہے، شاہد خاقان کا انٹرویو
ایرانی حکام سے بات چیت میں عدم درآمد پر ہونیوالے جرمانے پر بھی فیصلہ متوقع ہے۔ فوٹو فائل
وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے گیس کی درآمد سے قبل قیمت پر نظرثانی کیلیے ایرانی حکام سے جلدبات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روزایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ایران سے گیس کے نرخ کے حوالے سے دوبارہ بات چیت کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ معاہدے کے تحت گیس کی قیمت پر نظرثانی کاآپشن موجودہے اوریہ قیمت پر نظرثانی کامناسب وقت ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث چینی کمپنی منصوبے میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہے جس کے بعدپاکستان، گیس پائپ لائن کی تعمیرکیلیے ایران سے مکمل مالی تعاون کی درخواست پرغور کررہا ہے جبکہ ایران بھی50کروڑ ڈالرسرمایہ کاری کی پیش کش کرچکا ہے۔ وزیرپٹرولیم نے کہاکہ جنوری2015 تک ایران سے گیس کی درآمدشروع نہ ہونے پر یومیہ30لاکھ ڈالرجرمانے کے خاتمے سے متعلق بھی وزارت خارجہ سے بات کی ہے جس پرجلد کوئی فیصلہ متوقع ہے۔